کراچی: (دنیا نیوز) تاجر برداری اور ایم کیو ایم قیادت کی دھمکی اثر کر گئی۔ سندھ حکومت نے کاروبار کے اوقات کار میں مزید دو گھنٹے کی چھوٹ دے دی۔
مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ تاجر برداری نے سندھ حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ اس سے قبل تاجروں رہنماؤں نے سندھ حکومت کو تین دن کی مہلت دی تھی۔
ایم کیوایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے صرف دو گھنٹے مزید کاروبار کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ اجازت نہ ملنے پر احتجاج کا دائر کار وسیع کریں گے۔