لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہوئے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ملک سرود 2544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار 2503 ووٹ حاصل کر سکے۔
نائب صدر کی دو سیٹوں کے لیے رانا شاہد حسین اور ایم ایچ شاہین نے میدان مار لیا، نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر رانا کوثر سلہری اورنائب صدر کینٹ سیٹ پر عرفان اے کھچی کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح احمد سعید خان جنرل سیکرٹری، مدثر بٹ سیکرٹری اور میاں فرحت سلیم جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب صدر ملک سرود نے وکلاء کی فلاح وبہبود کے عزم کو دہرایا۔
جیت کی خوشی میں وکلاء سب پابندیاں بھول گئے ایسی ہوائی فائرنگ کی خوف کی فضا قائم ہوگئی۔
پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے افراد ہم میں سے نہیں ہے۔
نو منتخب صدر ملک سرود نے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا کہہ دیا ۔
لاہور بار ایسوسی ایشن میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔



