لیگی رہنما امیر مقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published On 08 January,2021 11:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، امیر مقام سمیت سٹاف اور سیکورٹی عملہ محفوظ رہا۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجنیئر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی مالم جبہ سے شانگلہ جاتے ہوئے برف سے پھسل کر کھائی میں جا گری، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیگی رہنما امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ سے مالم جبہ جاتے ہوئے برفباری کے باعث میری سیکورٹی کی ایک جیپ کھائی میں گر گئی، الحمدللہ میری گاڑی سلپ ہونے کے باوجود حادثے سے محفوظ رہی، ڈرائیور اور سیکورٹی اہلکار نے چھلانگیں لگادیں، کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے۔
 

Advertisement