کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں: وزیر انسداد بدعنوانی سندھ

Published On 13 January,2021 01:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کہتے ہیں کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ نے کہا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ پوری طرح فعال ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن کے کسی افسر یا عملے کیخلاف شکایت آئی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔ عوام انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ پر اعتماد رکھیں۔ کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے صوبے کو کرپشن فری کرنے کی ہدایت دی ہے۔