بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان

Published On 01 February,2021 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کا راج ہے۔ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےاکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی مقامات پر شدید سردی پڑ رہی ہے۔ لہہ سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سکردو میں درجہ حرارت منفی 10، گوپس میں منفی 9، گلگت میں منفی 5 درجے تک گر گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ تا ہم دیر اور کالام میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement