اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گرفتار سیاسی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ موقف پیپلز پارٹی کی درخواست پر اپنایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹہ کی قیادت نے صورتحال کے پیش نظر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے گرفتار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست بھی رد کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر کسی بھی پارلیمینٹیرین کا حق ہے، پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا سندھ حکومت کی غلامی کی مثال ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے، قومی ادارہ ضمنی انتخابات میں ناکام رہا۔ پیپلز پارٹی حلیم عادل شیخ کو سینیٹ الیکشن کے سلسلے سے باہر رکھنا چاہتی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ صورتحال کا نوٹس لے۔