اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے آئندہ تین روز پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔
وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب خبریں ہیں کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔