کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں 24لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گرینڈ الائنس ملازمین کے دھرنے کے باعث شروع ہونے والی مہم تین بار منسوخ کر دی گئی تھی۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا لازمی ہے۔