راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی، دفاعی تعاون ، باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطہ میں امن اور سیکیورٹی کے لیے کوششوں سمیت باہمی تعلقات بڑھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی کوریا کے سفیر نے خطہ میں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ کورین سفیر نے افغان امن عمل میں بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔