لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے پاک سعودی تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عوام کے دل ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پبجاب چودھری سرور سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پر 22 کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے کامیاب رہے گا۔
چودھری سرور نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ سے ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملاکر چلتے ہیں، خادم حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔