16 مئی تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Published On 12 May,2021 08:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے خدشہ کے پیش نظر پاکستانی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ 16 مئی تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب جنوب مشرق میں طاقتور بادلوں کا سلسلہ موجود ہے۔ طاقتور بادلوں کا سلسلہ 14 مئی تک ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔ 16 مئی تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 14 مئی کے بعد گہرے سمندر میں جانے سے احتیاط کی ایڈوائزری دی ہے۔