کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوئر پر کیٹل فارم میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو آپریشن میں 12 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ پر 9 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فائر بریگیڈ ، کے ایم سی اور ای پی زیڈ کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔