کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا اور کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹو سندھ کیساتھ متعصبانہ روئیے کی مذمت کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ کو معمولی سکیمز دی گئیں، بطور صوبے کے چیف ایگزیکٹو سندھ کے حق کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا، سندھ پاکستان کا 70 فیصد ریونیو جمع کرتا ہے، سندھ کے شہری بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر صوبے کے لوگ ہیں۔
مراد علی شاہ نے خط میں کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹو سندھ کے ساتھ متعصبانہ روئیے کی مذمت کرتا ہوں، این ایف سی میٹنگ میں اختلافی نوٹ بھی لکھوں گا۔