کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈوکیٹ کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، سی ٹی ڈی حکام نے ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے ڈی آئی جی عمر شاہد کے مطابق انیس احمد ایڈوکیٹ آج پیش ہوئے، ان سے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں کی بھارت میں تربیت سے متعلق سوالات کیے گئے مگر وہ حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انیس ایڈوکیٹ کے بیانات کی روشنی میں سی ٹی ڈی نے ان کا موبائل فون اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ انیس ایڈوکیٹ کے موبائل فون کا فارنزک جبکہ ان کے شناختی کارڈ کو بھی بلاک کروایا جائے گا۔ انہوں نے اگر شہر چھوڑنے کی کوشش کی تو ان سے مفرور تصور کیا جائے گا۔