اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے۔ عمران خان داسو ڈیم پر جاری تعیمراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز اور مزدوروں سے بات کریں گے۔
داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگاواٹ کی فراہمی شروع کر دے گا۔ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگاواٹ ہو جائے گی۔
پاور سیکٹر اصلاحات اور پانی کے وسائل کا بہتراستعمال وزیراعظم کا وژن ہے۔ عمران خان کے اس وژن کے تحت موجودہ دور حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا۔ ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کیا گیا۔ کورونا وبا کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔