لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر کے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی تر جمانی اور جمہوریت کی جیت ہیں، انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور پارلیمان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی اور اپوزیشن مخالف ہے۔