شہری احتیاط کریں، پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

Published On 29 June,2021 06:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بارشوں کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کے خدشات بھی سر اُٹھانے لگے۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، شہریوں کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

تفصیل کے مطابق ہر سال بارشوں کا موسم آتے ہی ڈینگی کے خطرات سروں پر منڈلانے لگتے ہیں۔ اب کے بھی بارشوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے پنجاب میں ڈینگی کے خدشات نے سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے جہاں رواں سال کے دوران ڈینگی کے 53 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اِس وبا نے اپنے آغاز پر تو سینکڑوں جانیں نگل لی تھیں لیکن اُس کے بعد حکومت اور شہریوں کی انتھک کوششوں کے باعث اِس کا زور بڑی حد تک توڑ دیا گیا تھا تاہم یہ خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودگی میں یہ مزید ضروری ہو جاتا ہے کہ ڈینگی کو سر اُٹھانے کا موقع نہ دیا جائے۔

 

Advertisement