ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو انتباہی نوٹس

Published On 29 June,2021 09:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزری پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو جرمانہ جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو انتباہی نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزری پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے جرمانہ عائد کیا۔ ارمغان سبحانی کو 3 روز میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کو وراننگ نوٹس جاری کرتے وہئے تنبیہ کی ہے کہ دوبارہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائی گی۔

تاہم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ حلقے میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب 28 جولائی کو شیڈول ہے۔
 

Advertisement