بیجنگ: (دنیا نیوز) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری پاکستان کیساتھ دوستی گرانقدر تذویراتی اثاثہ بن چکی ہے۔
سرکاری میڈٰیا کے مطابق چین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کے سو سال پورے ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کو سراہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ہر آزمائش پر پوری اترنے والی دوستی اور بھرپور تعاون پر مبنی ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اوریہ گراں قدر تذویراتی اثاثہ بن چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سات عشروں سے زائد عرصے کے دوران عالمی منظر نامے میں خواہ کتنی بھی تبدیلی آئی ہو، دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئےایک دوسرے سے تعاون کیا۔