گجرنالہ متاثرین بحالی: سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب مانگ لئے

Published On 03 July,2021 05:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گجرنالہ متاثرین بحالی، بارشوں سے نمٹنے اور ہاوسنگ سکیمز منصوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رجوع کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تین الگ الگ درخواستیں دائر کر دی گئیں۔۔ سندھ حکومت نے موقف اپنایا کہ گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ متاثرین کو گھر دینے اور بحالی کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبے بنانا ہیں۔ پانی کی نکاسی کے لیے فوری منصوبوں پر 5 ارب خرچ ہوں گے۔ 5 ارب روپے طویل مدتی منصوبوں کے لیے درکار ہوں گے۔

درخواست میں مزید کہا کہ نئی ملیر، تیسر ٹاون سمیت دیگر ہاوسنگ سکیمز کی تکمیل کے لیے بھی 10 ارب روپے درکار ہیں۔ بحریہ ٹاون واجبات سے سندھ حکومت کو 30 ارب دیے جائیں۔
 

Advertisement