باغ: وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو انتخابی جلسے میں جوتا مارنے کی کوشش

Published On 13 July,2021 09:31 pm

باغ: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے کے دوران ایک مقامی نوجوان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کی جانب جوتا اچھال دیا لیکن وہ بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش میں ناکام رہا۔

بتایا جا رہا ہے کہ علی امین گنڈا پور باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کی تقریر کے دوران مقامی نوجوان نے ان کی جانب اپنا جوتا اچھال دیا لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ یہ جوتا انھیں نہیں لگا۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تاہم علی امین گنڈا پور نے پولیس سے کہا کہ ان نوجوانوں کو کسی نے پیسے دےکر یہ کام کروایا ہے، انھیں چھوڑ دیا جائے۔

 

Advertisement