مظفر آباد: (مہروز علی خان، وقاص بٹ) آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ یہ انتخابات بروز اتوار مورخہ 25 جولائی کو منعقد ہونگے۔
ضلع میرپور
آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں ضلع میرپور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 423 ہے، جن میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 523 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 900 ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع میر پور میں انتخابات کیلئے کل 574 پولنگ اسٹیشن جبکہ 878 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کیے جانے والے کل 574 پولنگ اسٹیشنز میں سے 241 حساس جبکہ 233 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ 2021 کے انتخابات کیلئے ضلع میر پور میں چار حلقے قائم کیے گئے ہیں، یوں ضلع میر پور کی 4 نشستوں پر 77 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ ضلع میر پور کے 4 حلقوں میں سے حلقہ ایل اے 2 میر پور چکسواری رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 84 ہزار 986 ہے، جن میں سے 44 ہزار 101 مرد ووٹرز جبکہ 40 ہزار 885 خواتین ووٹرز ہیں۔حلقے میں انتخابی عمل کیلئے 135 پولنگ اسٹیشن اور 198 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 1 میر پور 1 ڈڈیال رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع میر پور کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 93 ہزار 480 ہے، جن میں سے 48 ہزار 216 مرد ووٹرز جبکہ 45 ہزار 264 خواتین رپورٹرز ہیں۔ حلقے میں انتخابات کیلئے 135 پولنگ اسٹیشن اور 235 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ان نشستوں کا موازنہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 ڈڈیال میں کل 20 امیدوار میدان میں اتر رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں2 خاتون امیدوار نگینہ دین اور نسرین جہانگیر بھی شامل ہیں جو کہ آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں۔ حلقے میں مجموعی طور پر 13 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ حلقہ ایل اے 2 میر پور 2 چکسواری سے 7 آزاد امیدواروں سمیت 18 امیدوار انتخابی میدان میں مدِ مقابل ہیں۔ حلقہ ایل اے 3 میر پور 3 میر پور سٹی انتخابی امیدواروں کے لحاظ سے میر پور کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 23 امیدوار انتخابی میدان میں مدِ مقابل ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 2 خواتین امیدوار نسرین فاروق اور ڈاکٹر عشرت سجاد بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ دیگر امیدواران میں سے 11 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 4 میر پور 4 کھڑی شریف امیدواروں کے لحاظ سے ضلع میرپور کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں 16 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 7 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں جن میں ایک خاتون امیدوار اوینہ رخسار بھی شامل ہے۔
ضلع بھمبر
آزاد جموں و کشمیر کے 2021 کے انتخابات میں ضلع بھمبر سے 3 انتخابی نشستوں کیلئے کل 53 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ ضلع بھمبر میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 537 ہے جن میں سے 1 لاکھ 55 ہزار 650 مرد ووٹرز جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار 887 خواتین ووٹرز ہیں۔ اسی طرح حلقے میں انتخابات کیلئے کل 487 پولنگ اسٹیشن اور 702 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کیے جانے والے ان 487 پولنگ اسٹیشنز میں سے 184 حساس جبکہ 197 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔انتخابات کیلئے ضلع بھمبر میں کل 3 حلقے قائم کیے گئے ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 برنالہ ضلع بھمبر کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں کل 82 ہزار 620 امیدوار حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 45 ہزار 979 مرد ووٹرز جبکہ 36 ہزار 641 خواتین ووٹرز ہیں۔ انتخابات کیلئے اس حلقے میں کل 132 پولنگ اسٹیشن اور 232 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع بھمبر کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 29 ہے جن میں سے 59 ہزار 581 مرد ووٹرز جبکہ 52 ہزار 448 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اسی طرح حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشن اور 185 ہی پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع بھمبر کی انتخابی نشستوں کا جائزہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 برنالہ امیدواروں کے لحاط سے ضلع بھمبر کا سب سے چھوٹا حلقہ سے جہاں 14 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 7 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں۔ حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 سماہنی میں 7 آزاد امیدواروں سمیت 15 امیدوار انتخابی میدان میں مدِ مقابل ہیں۔ حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 امیدواروں کے لحاظ سے ضلع بھمبر کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں کل 24 امیدوار انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 14 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر انتخابات میں ضلع بھمبر اس حوالے سے بھی ضلع کے کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 46 فیصد خواتین ووٹرز ہیں ، تاہم کوئی بھی خاتون امیدوار ضلع بھمبر سے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی۔
ضلع کوٹلی
آزاد جموںو کشمیر کا ضلع کوٹلی رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے جہاں کل رجسٹرز ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 751 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 919 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 832 ہے۔ 2021 کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کوٹلی میں کل 986 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح قائم کیے جانے والے پولنگ بوتھ کی تعداد 1 ہزار 534 ہے۔ آٓزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کوٹلی کے ان 986 پولنگ اسٹیشن میں سے 413 پولنگ اسٹیشن کو حساس جبکہ 270 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ انتخابات کیلئے ضلع کوٹلی میں کل چھ حلقے قائم کیے گئے ہیں جن میں سے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کوٹلی سٹی رجسٹرز ووٹرز کے حساب سے ضلع کوٹلی کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 70 ہزار 533 ہے جن میں سے 39 ہزار 397 مرد ووٹرز جبکہ 31 ہزار 136 خواتین ووٹرز ہیں۔ اسی حلقے میں انتخابات کیلئے 133 پولنگ اسٹیشن اور 322 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع کوٹلی کا سب سے بڑا لقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 چڑھوئی ہے، جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 428 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 57 ہزار 838 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 48 ہزار 590 ہے۔ اسی طرح اس حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشن اور 241 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع کوٹلی کی 6 نشستوں کیلئے کل 104 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ اگر ان حلقوں کا موازنہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 راج محل امیدواروں کے حساب سے ضلع کوٹلی کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں کل 13 امیدوار انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں جن میں سے 4 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 فتح پور میں 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، جن میں سے واحد خاتون امیدوار سعدیہ تاج کریلوی ہیں جو کہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں ہیں۔ اس حلقے میں 9 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع کوٹلی کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کوٹلی سٹی کا حلقہ امیدواروں کی تعداد کے لحاظ سے ضلع کوٹلی کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 27 امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ متوقع ہے، جن میں سے 17 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں، جبکہ کسی بھی خاتون امیدوار نے اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 سہنسہ سے 5 آزاد امیدواروں سمیت 14 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس حلقے سے بھی کوئی خاتون امیدوار سامنے نہیں آئی۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 چڑھوئی میں 18 امیدوار مدِ مقابل ہیں جن میں سے نصف امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع کوٹلی کا آخری حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کھوئی رٹہ سے 10 آزاد امیدواروں سمیت 17 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے کی واحد خاتون امیدوار نسرین جاوید ہیں جو کہ آزاد حیثیت سے میدان میں اپنی قسمت آزمانے اتریں ہیں۔
ضلع باغ
آزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے ضلع باغ کے کل 2 لاکھ 86 ہزار 866 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 1 لاکھ 53 ہزار 496 مرد ووٹرز جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 370 خواتین ووٹرز ہیں۔ضلع میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 568 پولنگ اسٹیشن اور 885 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ضلع کی 3 نشستوں پر 64 امیدوار انتخابات میں مدِ مقابل ہیں۔ ضلع باغ کے حلقوں میں سے حلقہ ایل اے 14 باغ 1 دھیرکوٹ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع باغ کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرز ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 491 ہے، جن میں سے 54 ہزار 302 مرد ووٹرز جبکہ 48 ہزار 189 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں انتخابات کیلئے کل 216 پولنگ اسٹیشن جبکہ 432 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 16 باغ 3 میں ووٹرز کے لحاظ سے ضلع باغ کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے، جہاں 87 ہزار 814 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے، جن میں سے 47 ہزار 491 مرد ووٹرز جبکہ 40 ہزار 323 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشن جبکہ 219 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع باغ کے ان تین حلقوں کا موازنہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 14 باغ 1 دھر کوٹ میں کل 20 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں سے 10 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں۔ حلقہ ایل اے 15 باغ 2 ہری گیل امیدواروں کے لحاظ سے ضلع باغ کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 24 امیداور انتخابی میدان مدِ مقابل ہیں، جن میں سے نصف امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں اتر رہے ہیں۔ ضلع باغ کا یہ واحد حلقہ ہے جہاں خاتون امیدوار راہدہ ریاض انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں۔ اسی طرح ضلع باغ کے حلقے ایل اے 16 باغ 3 میں 20 امیدوار انتخابات میں مدِ مقابل ہیں جن میں سے 10 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع حویلی ، کہوٹہ
آزاد جموں و کشمیر کا ضلع حویلی، کہوٹہ رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع سے جہاں صرف ایک ہی حلقہ ایل اے 17 باغ 4 قائم کیا گیا ہے۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 902 ہے، جن میں سے 52 ہزار 835 مرد ووٹرز جبکہ 45 ہزار 67 خواتین ووٹرز 25 جولائی کو حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقے میں انتخابات کیلئے کل 178 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کیے جانے والے پولنگ بوتھ کی تعداد بھی 178 ہے۔ ضلع حویلی کے ا س واحد حلقے میں کل 12 امیدوار ایک نشست کیلئے مدِ مقابل ہیں ، جن میں سے 4 امیدوار انتخابی میدان میں آزاد حیثیت سے اتر رہے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے اس ضلع سے کوئی بھی خاتون امیدوار میدان میں سامنے نہیں آئی۔
ضلع پونچھ
آزاد کشمیر انتخابات میں ضلع پونچھ میں کل 5 حلقے قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع پونچھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 281 ہے، جن میں سے 2 لاکھ 35 ہزار 922 مرد ووٹرز جبکہ 1 لاکھ 81 ہزار 359 خواتین ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے ضلع باغ میں انتخابات کیلئے کل 705 پولنگ اسٹیشن اور 1 ہزار 70 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 20 سدھنوتی و پونچھ 3 راولاکوٹ، پکھار رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع پونچھ کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 64 ہزار 99 ہے جن میں سے 33 ہزار 993 مرد ووٹرز جبکہ 30 ہزار 106 خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقے میں انتخابات کیلئے 115 پولنگ اسٹیشن اور 163 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایل اے 18 سدھنوتی و پونچھ 1 عباس پور رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع پونچھ کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 94 ہزار 508 ہے، جن میں سے 50 ہزار 758 مرد ووٹرز جبکہ 43 ہزار 750 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں انتخابات کیلئے 178 پولنگ اسٹیشن جبکہ 267 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع پونچھ میں 5 نشستوں پر 88 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ ان حلقوں کا موازنہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 18 سدھنوتی و پونچھ 1 عباس پور امیدواروں کے حساب سے ضلع پونچھ کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں کل 22 امیدوار مدِ مقابل ہیں ، جن میں سے 13 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 19 سدھنوتی و پونچھ 2 ہجیرہ میں 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، جن میں سے 2 خواتین نسرین جاوید اور دعا زبیر سمیت 7 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان مین قسمت آزمانے اتریں گے۔ حلقہ ایل اے 20 سدھنوتی و پونچھ 3 راولاکوٹ، پکھار سے 7 آزاد امیدواروں سمیت کل 17 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ حلقہ ایل اے 21 سدھنوتی و پونچھ 4 راولاکوٹ شہر میں 16 امیدوار انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں جن میں 6 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ ضلع پونچھ کے آخری حلقے ایل اے 22 سدھنوتی و پونچھ 5 پچیوٹ، تھوراڑ سے 8 آزاد امیدواروںسمیت 17 امیدوار انتخابی میدان میں سامنے آئے ہیں، جبکہ اس حلقے کی واحد خاتون امیدوار شاہدہ صغیر ہیں۔ ضلع پونچھ نے آزاد کشمیر انتخابات میں اس وقت دلچسپی قائم کی جب پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان نے بیک وقت دو حلقوں ایل اے 20 اور ایل اے 21 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔ ضلع پونچھ میں 1 لاکھ 81 ہزار 359 خواتین ووٹرز ہونے کے باوجود صرف ایک خاتون امیدوار اس ضلع سے انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں۔
ضلع سدھنوتی
ضلع سندھنوتی میں کل 2 لاکھ 5 ہزار 870 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 730 مرد ووٹرز جبکہ 95 ہزار 140 خواتین ووٹرز موجود ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضلع میں انتخابات کیلئے 390 پولنگ اسٹیشن جبکہ 494 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع سدھنوتی میں 2 نشستوں کیلئے 3 خواتین امیدواروں سمیت 39 امیدوار انتخابی میدان میں سامنے آئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 23 سدھنوتی و پونچھ 6پلندری میں 19 امیدواران انتخابی میدان میں قسمت آزمانے اتر رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے واحد خاتون امیدوار نبیلہ ارشاد ہیں، جبکہ دیگر امیدواروں میں سے 8 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی و پونچھ 7 بلوچ میں 2 خواتین امیدواروں سمیت 20 امیداور انتخابات میں مدِ مقابل ہیں۔ اس حلقہ کی دو خواتین امیدواروں میں کیف الوریٰ اور نصرت علوی شامل ہیں، جبکہ اسی حلقے سے دس امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں۔
ضلع نیلم
آزاد کشمیر انتخابات میں ضلع نیلم سے کل 1 لاکھ 23 ہزار 201 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 67 ہزار 129 مرد ووٹرز جبکہ 56 ہزار 72 خواتین ووٹرز ہیں۔ اسی طرح ضلع میں انتخابی معرکے کیلئے 237 پولنگ اسٹیشن اور 283 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع نیلم سے 2 نشستوں کیلئے 38 امیدوار مدِ مقابل ہیں، جن میں دو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ ضلع نیلم کے حلقوں کا جائزہ لیا جائے تو حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 سے 20 امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ متوقع ہے، جن میں سے 6 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزمانے اتریں گے۔ ضلع نیلم سے سامنے آنے والی دو خواتین امیدوار شہناز صدریقی اور لائبہ کوثر بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 26 نیلم 2 سے 5 آزاد امیدواروں سمیت 18 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع مظفر آباد و جہلم ویلی
آزاد کشمیر انتخابات کیلئے ضلع مظفر آباد و جہلم ویلی سے کل 5 لاکھ 35 ہزار 154 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 646 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 508 ہے۔ اسی طرح انتخابات کیلئے ضلع میں 989 پولنگ اسٹیشن اور 1 ہزار 349 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 لانگلہ ووٹرز کے حساب سے ضلع مظفر ا?باد کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے، جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 57 ہزار 30 ہے جن میں سے 31 ہزار 233 مرد ووٹرز جبکہ 25 ہزار 797 خواتین ووٹرز ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے میں 105 پولنگ اسٹیشن اور 148 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے حلقہ ایل اے 31 مظفر آباد 5 کھاوڑہ، مصطفیٰ آباد رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع مظفر اآباد کا سب سے بڑا حلقہ ہے، جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 580 ہے ، جن میں سے 58 ہزار 74 مرد ووٹرز جبکہ 48 ہزار 506 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں انتخابی عمل کیلئے 187 پولنگ اسٹیشن اور 283 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر انتخابات میں ضلع مظفر آباد و جہلم ویلی سے 7 نشستوں کیلئے کل 112 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح ضلع بھر سے انتخابی معرکے کیلئے صرف 2 خاتون امیدوار میدان میں اتریں ہیں۔ ضلع مظفر آباد و جہلم ویلی کا موازنہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد 1 کوٹلہ، پٹہکہ سے کل 21 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 8 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت اآزمانے اتر رہے ہیں، جبکہ حلقے کی واحد خاتون امیدوار نورین عارف بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ حلقہ ایل اے 28 مظفراآباد لچھراٹ میں 7 آزاد امیدواروں سمیت 18 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی حلقے کی واحد خاتون امیدوار نائلہ شاہ زمان بھی انتخابات میں قسمت آزمانے اتر رہی ہیں۔ حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد 3 مظفر آباد سٹی امیدواروں کے حساب سے ضلع مظفر آباد و جہلم ویلی کا سب سے بڑا حلقہ ہے ، جہاں کل 25 امیدوار مدِ مقابل ہیں، جن میں سے 14 امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں اتر رہے ہیں۔ ضلع مظفر آباد کا یہ حلقہ اآزاد جموں و کشمیر کی دارالحکومت مظفر آباد کے شہر اور گردونواح کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس حلقے کی اہمیت حوالے سے بھی ہے کہٓزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ، وزیر اعظم اور صدر کے دفاتر جبکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی عمارت بھی اسی حلقے میں ہے۔ حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 لانگلہ سے 7 امیدوار انتخابی معرکے میں حصہ لے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے دس اضلاحوں میں قائم 33 حلقوں میں سے واحد حلقہ ہے جہاں سے کوئی بھی امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں کھڑا نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد کھاوڑہ، مصطفیٰ آباد سے کل 21 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں سے مجموعی طور پر 6 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔ اسی طرح ایل اے 32 مظفر آباد 6 چکاڑ میں 10 امیدواران مد، مقابل ہیں، جن میں سے صرف ایک امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر رہا ہے۔ حلقہ ایل اے 33 ضلع مظفر آباد و جہلم ویلی کا آخری حلقہ ہے جہاں 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے جبکہ صرف ایک امیدوار نے آزاد حیثیت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جموں ویلی
آزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے کشمیر مہاجر علاقوں کے جموں ویلی سے چھ حلقوں پر انتخابات ہوں گے جہاں سے 3 لاکھ 75ہزار 546 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 2لاکھ 17 ہزار566 مرد ووٹرز جبکہ 1 لاکھ57ہزار 980 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ جموں ویلی کے حلقہ جات میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 837 پولنگ اسٹیشن جبکہ 1 ہزار462 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ووٹرز کے لحاظ سے ایل اے 37 جموں 4 جموں ویلی کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں کل رجسٹرڈ وووٹرز کی تعداد 95 ہزار 694 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 56 ہزار 944 جبکہ خواتین ووٹرز 38 ہزار750 ہے۔ اس حلقے میں قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشن کی تعداد 173 جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 311 ہے۔ اسی طرح جموں ویلی میں سب سے کم ووٹرز کے لحاظ سے ایل اے 34 جموں 1 ہے جہاں 18 ہزار 542 ووٹرز انتخابی امیدوارون کے درمیان فیصلہ کریں گے۔ اس ووٹرز میں سے 10 ہزار275 مرد ووٹرز جبکہ 8 ہزار 267خواتین ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں 122 پولنگ اسٹیشن جبکہ 213 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ جموں ویلی کے 6 حلقوں کا اگر موزنہ کیا جائے تو حلقہ ایل اے 34 جموں1انتخابی امیدواروں کے حساب سے جموں ویلی کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 14 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 7امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی معرکے میں قسمت آزمانے اتر رہے ہیں۔ حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے 6 آزاد امیدواروں سمیت 13 امیدوار انتخابی دنگل میں اتر رہے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 36 جموں 3سے 12 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 5 امیدوار آزاد حیثیت سے شامل ہوئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 37 جموں 4 سے 12 امیدوار مدِ مقابل ہیں، جن میں سے 6 امیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ حلقہ ایل اے 38 جموں 5 امیدواروں سے حوالے سے جموں ویلی کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے، جہاں 2 آزاد امیدواروں سمیت 8 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ جموں ویلی سے انتخابات میں حصہ لینے والی 2 خاتون امیدواروں کا تعلق حلقہ ایل اے 39جموں6 سے جہاں سے دو خواتین امیدوار عائشہ مصطفیٰ اور نازیہ نیاز سمیت 13 امیدوار انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقے سے 8 امیدوار اآزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
کشمیر ویلی
آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں مہاجر علاقوں کے چھ حلقے کشمیر ویلی سے بھی شامل کیے گئے ہیں، جہاں 30 ہزار586 ووٹرز52 انتخابی امیدواروں کے درمیان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان ووٹرز میں سے 16 ہزار 384مرد ووڑرز جبکہ 14ہزار202 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اسی طرح کشمیر ویلی میں انتخابات کیلئے 184 پولنگ اسٹیشن اور 308 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی4 ووٹرز کے حساب سے کشمیر ویلی کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں 2 ہزار457 ووٹرز موجود ہیں ، جن میں سے 1 ہزار322 مرد ووٹرز جبکہ 1ہزار135 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں انتخابی عمل کیلئے 8 پولنگ اسٹیشن جبکہ 10 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی6 رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے کشمیر ویلی کا سب سے بڑ حلقہ ہے جہاں 6 ہزار 951 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 3ہزار 860 مرد ووٹرز جبکہ 3 ہزار 91 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس حلقے میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے 41 پولنگ اسٹیشن اور 64 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ کشمیر ویلی کے حلقہ جات کا اگر جائزہ لیا جائے تو حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی1 سے 2 آزاد امیدواروں سمیت 7 امیدوار انتخابات میں مدِ مقابل ہیں۔ حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی2 سے 8 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں سے 4 امیدوار اآزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی3 سے 4 آزاد امیدواروں سمیت 9 امیدوار انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہیں۔ کشمیر ویلی کے حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے خاتون امیدوار نسیمہ خاتون سمیت 8 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ اسی طرح اس حلقے میں شامل امیدواروں میں سے 3 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ حلقہ ایل اے 44کشمیر ویلی 5 سے بھی ایک خاتون امیدوار مہر النساءانتخابی معرکے میں شامل ہیں۔ اس حلقے سے 6 آزاد امیدواروں سمیت 13 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی5 امیدواروں کے لحاظ سے آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 6 آزاد امیدواروں سممیت 13 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ اس حلقے سے واحد خاتون میں مہر النساءبھی انتخابی معرکے میں قسمت آزمانے اتر رہی ہیں۔ کشمیر ویلی کا حلقہ ایل اے 45کشمیر ویلی 6 انتخابی امیدواروں کے حساب سے سب سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں دو آزاد امیدواروں سمیت چار امیدوار انتخابی معرکے میں آمنے سامنے ہیں۔