اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی متاثر ہو۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو۔
سندہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم کی پالیسی بالکل واضع ہے ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو NCOC اور سندہ حکومت اس ضمن میں ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگا اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 30, 2021
فواد چودھری نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور سندھ حکومت اس ضمن میں ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگا اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔