وزیر اعظم سمیت کابینہ کا تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ لینے سے انکار

Published On 11 August,2021 11:11 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم سمیت کابینہ نے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ لینے سے انکار کر دیا۔ تاہم کابینہ ڈویژن کی جانب سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزرا کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوتا ہے تو رولز آف بزنس کے قاعدہ 22 اے کے تحت وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں میں بھی اسی شرح سے اضافہ ہو جاتا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ دیا گیا ہے جس کا اطلاق وفاقی کابینہ کے اراکین پر بھی ہو گیا، تاہم وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے گذشتہ روز دریافت کرنے پرروزنامہ دنیا کو بتایا کہ وزیر اعظم اور کابینہ کے دیگر اراکین نے کابینہ کے گذشتہ اجلاس میں تنخواہوں میں اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے یہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
 

Advertisement