مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں عوامی مقامات سمیت اہم شاہراؤں سے بارشوں کا ملبہ نہیں ہٹایا جاسکا۔ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ بکھرا نظر آتا ہے۔
کوڑے کرکٹ، مٹی اور برساتی نالوں کے ملبے کے ڈھیر جبکہ دھول، بدبو اور تعفن سے اٹی فضائیں، یہ مناظر ہیں دارالحکومت مظفرآباد کے اہم عوامی مقامات رہائشی علاقوں کے اطراف اور اہم شاہراہوں کے جو شہری اداروں کے حکام کی روایتی سستی کی مثال بنے بیٹھے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسائل گزشتہ 5 سالوں میں ہزار دعووں اور وعدوں کے باوجود سابقہ حکومت حل تو نا کرسکی لیکن معمولی توجہ سے ان مسائل کا حل ممکن ہے۔
حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ سے دارلحکومت کے شہری اداروں کے حکام کی تنخواہوں اور مراعات کے نام پر کروڑوں رووں کی ادائیگی کے باوجود شہری مسائل جوں کے توں ہیں۔