راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان، چین سمیت چار ممالک کی اقوام متحدہ امن مشن کی فوجی مشق 'مشترکہ منزل 2021' چین میں منعقد کی گئیں، شرکاء نے پاکستانی دستے کی شرکت، مہارت اور امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو خوب سراہا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن کی فوجی مشق مشترکہ منزل 2021 کا انعقاد چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی کیوشان ٹریننگ بیس میں منعقد ہوئیں۔ بین الاقوامی مشق میں پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق مختلف ممالک میں اقوام متحدہ امن مشن کے آپریشنز کی تربیت پر مرکوز تھی، شرکاء نے مشق میں پاکستانی دستے کی شرکت اور مہارت کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور پاکستان کی اقوام متحدہ امن مشنز میں وسیع البنیاد شراکت کی تعریف کی۔