اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 60 روز میں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا کہناتھاکہ سیاسی معاملا ت میں عدالت غیر معمولی صوابدیدی اختیارات استعمال نہیں کرنا چاہتی۔
سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل نے دلائل دئیے کہ آرڈیننس کے مطابق 60 روز میں منتخب عوامی نمائندے کو حلف لینا ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں اکثریت موجود ہے تو پھر وہ اسی فورم پر جائیں، عدالت تجویزدیتی ہے کہ ہے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہئیں۔