آئی سی آئی جے آخر ہے کیا ؟

Published On 04 October,2021 10:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ وہ ادارہ ہے جس نے 2016 میں پانامہ پیپرز جاری کر کے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ اب پنڈورا پیپرز بھی آئی سی آئی جے نے جاری کیا ہے۔

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ، ایک غیر سرکاری امریکی ادارہ ہے جس سے دنیا بھر کے 200 سے زائد تحقیقاتی صحافی منسلک ہیں۔ آئی سی آئی جے بین الاقوامی کرپشن، اسمگلنگ، آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس کی چوری جیسے جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔

2016 میں آئی سی آئی جے نے پانامہ پیپرز جاری کیے جس نے کئی ملکوں کی حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ 2013 میں آف شور لیکس، 2017 میں پیراڈائز پیپرز اور 2019 میں چائنا کیبلز بھی آئی سی آئی جے سامنے لے کر آیا تھا۔

2020 میں امریکی ادارے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک کے ہزاروں ڈاکیومنٹس آئی سی آئی جے نے جاری کیے، جس میں کئی عالمی اداروں کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔
 

Advertisement