اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو میں ماہ ربیع الاول کو بھرپور منانے کا آغاز کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں اپنے نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی اعلان بھی کروں گا۔
Tomorrow afternoon I will inaugurate the start of our celebrations for the month of Rabi ul Awal with a very special announcement especially for our youth.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 9, 2021
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اتوار کو سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کریں گے، سیرت النبی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی، وزیراعظم کا خطاب چاروں صوبوں میں ویڈیو لنک پر دکھایاجائے گا۔
وزیراعظم کا لاہور میں خطاب گورنر ہاؤس میں دکھایا جائے گا، وزیراعلی عثمان بزدار، صوبائی وزرا پارٹی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب دو بجے ہوگی، دیگر صوبوں میں سیرت النبی کانفرنس سے وزیراعظم کاخطاب دکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔