لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔ وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا۔ عمران خان کی زیرصدارت احساس پروگرام بارے بھی اجلاس ہوگا۔ مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات بارے بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔