اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف اپوزیشن کی تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے سوا کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ، ان کے پاس نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔ کوئی ایک ڈویژن کی تو کوئی 3 ڈویژن کی پارٹی ہے۔
پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئ ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئ تین ڈویژنزز کی نہ کوئ لیڈرنہ کوئ پروگرام ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،واحد قومی سیاسی جماعت #PTI ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھرپور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پی ڈی ایم اعلامیہ کے مطابق مرکزی قیادت کی سربراہی میں 13 نومبر کو کراچی اور 17 نومبر کو کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور میں سڑکوں پر نکلنے کافیصلہ کیا جبکہ آخری ریلی لاہور میں ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا۔