تحریک لبیک پاکستان بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے؟ خالد مقبول صدیقی

Published On 08 November,2021 05:12 pm

اسلام آباد: (نیا نیوز) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک لبیک پاکستان بحال ہو سکتی ہے تو ایم کیو ایم کا کیا قصور ہے؟

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزرا اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کے دوران تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدے اور ٹی ٹی پی سے مزاکرات کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے اپنی جماعت کا معاملہ اٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے، پولیس والوں کو شہید کرنے سے تالی بجانے کی دہشتگردی بڑی نہیں ہے، دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement