اسلام آباد: (دنیا نیوز) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران این اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے انکوائری رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کی دونوں انکوائری رپورٹس پبلک کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے آر او، ڈی آر او کو او ایس ڈی بنا دیا۔ انکوائری میں ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انکوائری رپورٹس میں ذمہ دار افسران کیخلاف کاروائی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی اور کمیٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ زمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن کا افسران کے خلاف کاروائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سات روز بعد ہو گا۔