سینیٹ: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور

Published On 15 November,2021 08:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ نے ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے انتقال پر رنج کی سینیٹر علی ظفر کی پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان ڈاکٹر قدیر خان کے مثالی کردار کو سراہتا ہے، حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کرے۔ غلام اسحاق خان یونیورسٹی میں محسن پاکستان کے نام پر چئیر کا تقرر کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹر قدیر خان کی زندگی کو وفاقی اور صوبائی سطح تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے، کرنسی نوٹ پر سائنسدانوں کی تصویر لگائی جائے۔
 

Advertisement