سردار یار محمد رند کا کل بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنادینے کااعلان

Published On 17 February,2022 07:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے کل بلوچستان اسمبلی کے باہر میں احتجاجی دھرنادینے کااعلان کردیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ڈھاڈر میں جاری دھر نے کے شرکاء بھی میرے ہمراہ بلوچستان اسمبلی آئیں گے،صوبائی حکومت سانحہ اعواان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتارکرنےمیں ناکام ہے۔ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سےکہوں گا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے۔

سردار یارمحمد رندکاکاکہناہے کہ اقتدار ویسےبھی جاناہے ساکھیوں کامحتاج ہے اورعدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے بھی سانحہ اعوان گوٹھ پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

بعد ازاں سرداریارمحمد رند سے مشیر داخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو نے ملاقات کی اور اعوان گوٹھ دھرنے کو ختم کرنے کی اپیل کی مگر سردار رند کا دھاڈر میں قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

ان کاکہناہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج سے متعلق جلد اہم فیصلہ و اعلان کیا جائیگا۔