کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت اور میڈیکل کالجز کے طلباء کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد طلباء نے بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا۔
کمشنر سہیل رحمان نے طلبا کو وزیراعلیٰ کی جانب سے سیکرٹری صحت کو ارسال مراسلے کی کاپی دی۔ انہوں نے اسپتال جاکر بھوک ہڑتال کرنے والے 5 طلبا کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کرائی۔ طلباءصوبے کے تین میڈیکل کالجز میں دوبارہ انٹری ٹیسٹ کے خلاف 8 روز سے سراپا احتجاج تھے۔