خانیوال: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے جاٹکرایا۔ جس کے بعد وہ زخمی ہو گئیں۔
کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئر مین بلاول کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر پر ڈرون لگ گیا۔ ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔
ڈرون ٹکرانے کے بعد زیادہ زخمی ہونے کے باعث آصفہ بھٹو زرداری کو طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔
خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری بہن آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا۔آصفہ بی بی ہمارے ساتھ تھیں اور ساتھ ہی رہیں گی۔ ایمبولینس والوں نے کہا سٹیچنگ ہوگی لیکن آصفہ نے کہا نہیں صرف پٹی کردیں۔
@AseefaBZ pic.twitter.com/7qMm1YLx5d
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 4, 2022
بعد ازاں آصفہ کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ان کی تصویر بھی جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی پیشانی کے دائیں جانب بینڈیج لگا ہوا ہے۔
آصف علی زرداری کا آصفہ سے رابطہ
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری سے رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
مریم نواز آصفہ کی صحت یابی کیلئے دعا گو
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے لیے دعا گو ہیں۔
Hope you are not hurt @AseefaBZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 4, 2022
May you and all the participants stay safe. Prayers
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں دعا گو ہوں کہ آپ اور لانگ مارچ کے تمام شرکاء محفوظ رہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے شروع ہو کر منزل کی طرف رواں دواں ہے اس وقت لانگ مارچ خانیوال میں موجود ہے۔ اس کی اگلی منزل ساہیوال ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جلسوں میں وزیراعظم عمران خان کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ استعفی دیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔