سی ٹی ڈی بلوچستان کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد

Published On 01 April,2022 09:37 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور لیویز کے تین اہلکاروں کی شہادتوں کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کی دہشت گردہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گن ،پستول، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے خلاف ایف سی ٹی ڈی تھانے کوئٹہ میں مقدمہ درج کر کے دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔