لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پٹرول، 45 فیصد گیس، 9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ ہو تو یہ ان حکمرانوں کی پچاس دن کی کار کردگی ہے۔
وزیراعظم، وزیراعلی، وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں۔12 گھنٹے لوڈشیڈنگ،60 روپے پٹرول،45فیصد گیس،9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ،انکی 50 دن کی کارکردگی ہے،قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2022