خانیوال:(دنیا نیوز) شہری کو دوسری شادی راس نہ آئی، پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے ساتھ دیکھ کر سڑک پر گریبان پکڑ لیا۔
خانیوال کے چکنمبر 71 دس آر کا رہائشی اپنی دوسری بیوی کے ساتھ بازار آیا، محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے ساتھ دیکھ کر شوہر کا گریبان پکڑ لیا، دونوں بیویاں شوہر کو ایک دوسرے کی طرف کھنچتی رہیں۔
ایک بیوی نے دوسری بیوی پر الزامات لگائے جبکہ شوہر دو بیویوں کے درمیان درگت بن گیا، ایک بیوی کا شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کو طلاق دینے کا دعویٰ جبکہ راستے سے گزرتے لوگ ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے رہے لیکن دونوں بیویوں نے ان کی ایک نہ سنی۔