انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسزکی اضافی نفری تعینات کی گئی: رانا ثنا

Published On 17 July,2022 10:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسزکی اضافی نفری تعینات کی گئی، اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ الیکشن کمشن کی درخواست پرسول آرمڈ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ رینجرز اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کے علاوہ پاک فوج بھی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل انتخابی حلقوں میں سکیورٹی صورت حال کی مسلسل نگرانی کررہاہے۔ مانیٹرنگ سیل پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں اور سول آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹر کیساتھ منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں بلا تاخیر ریسپانس کریں گے۔ہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش، ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی ہے۔ آتشی اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری،اسلحہ ضبطگی اورلائسنس منسوخ کرنے کےاحکامات ہیں۔
 

Advertisement