اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف کیس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دوبارہ درخواست دائر کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو ان حلقہ بندیوں سے متعلق تھی جو نوٹیفائی ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کریں گے، تین اگست کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔