عمران کے کھلائے گل قوم کے سامنے آچکے ہیں، مریم اورنگزیب

Published On 14 December,2022 11:32 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا رونا، پیٹنا اور چیخنا این آر او کے لئے ہے، انہوں نے جو گل کھلائے وہ قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب! الزام ثابت کیوں نہیں کئے؟ ثبوت کیوں نہیں دیئے، چار سال آپ نے جو کیا ہے وہ ذرا عوام کو بتا دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اتنی عجلت اور پریشانی کیوں ہے؟ عمران خان اب چور چور اور حقیقی آزادی کی گردان کرتے ہوئے ذہنی مریض لگتے ہیں، عمران صاحب کل کروں گا، آج کروں گا، کل تاریخ دوں گا، آج تاریخ دوں گا، پکی جھوٹی عادتیں نہیں جاتیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی نے کوئی چوری کی تھی تو چار سال میں الزام ثابت کرتے، حقیقی آزادی اب صرف زہریلے اور سازشی فتنے سے آزادی ہے۔