لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کا واحد مقصد منی گالا کی لوٹ مار چھپانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا اکہ یہ محض چند انتہائی قیمتی گھڑیاں کوڑیوں کے بھاؤ لوٹنے کا مقدمہ نہیں، بہروپیے نے توشہ خانے میں جھاڑو ہی پھیر دیا ہے۔
یہ محض چند انتہائ قیمتی گھڑیاں کوڑیوں کے بھاؤ لُوٹنے کا مقدمہ نہیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 15, 2022
بہروپیے نے توشہ خانے میں جھاڑُو ھی پھیر دیا
صرف توشہ خانے سے چھ ارب کی ڈکیتی پکڑی گىئ
قبل از وقت الیکشن کا واحد مقصد منی گالا کی لوٹ مار چھپانا ھے#توشہ_خانے_کا_چور_عمران
رہنما مسلم لیگ نے مزید کہا کہ صرف توشہ خانے سے 6 ارب کی ڈکیتی پکڑی گئی، قبل از وقت الیکشن کا واحد مقصد منی گالا کی لوٹ مار چھپانا ہے۔