لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد جمعہ کو دوبارہ ہو گا جبکہ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کا جمعے کو ہونے والا اجلاس دوپہر 2 بجے ہو گا، اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی، سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف جمع کرا رکھی ہے، تحریک عدم اعتماد پر 3 روز کے بعد اور 7 روز کے اندر عمل ہونا ضروری ہے۔