لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں نے بڑی تعداد میں گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ احتجاج کیا۔ اس موقع رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات تھے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کے دوران کارکنوں نے گورنر پنجاب کی جاری کی گئی ایڈوائس کے خلاف نعرے بھی لگائے، احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کا گیٹ سیل کیا گیا تھا۔
مظاہرین کو گورنر ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے گیٹ کے باہر خاردار تاریں بھی بچھائی گئیں، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کے جوان اور ایف سی کے اہلکار بھی گورنر ہاؤس کے باہر تعینات کئے گئے۔