لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہٰی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی۔
سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے عمران خان سے ملاقات میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کی پلاننگ پر غور کیا، اس موقع پر مونس الہٰی نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کو دہرایا۔