اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان گھبراہٹ کے شکار ہیں وہ احتساب سے بچنے کیلئے ڈرامے کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیر خارجہ ہیں جو بیرونی ملک کے دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سفارتی استثناء لیکر امریکہ جاتے تھے، وہ اور مودی دونوں سفارتی استثناء لیکر امریکہ گئے، پی ٹی آئی کے بہت سارے اسمبلی ممبر عمران خان کی قید سے آزادی چاہتے ہیں۔