لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی نوکری کو ترجیح دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا غیر آئینی اقدام عدالت سے مسترد ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا یہ اقدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے اور ہم وفاق میں آ کر اسکے خلاف ضرور کاروائی کریں گے۔
گورنر پنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر PDM کی نوکری کو ترجیح دی۔ انشاءاللہ کل صبح ہی گورنر کا یہ غیر آئینی کام عدالت سے مسترد ہو جائے گا البتہ گورنر کا یہ قدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے اور ہم وفاق میں آ کر اسکے خلاف ضرور کاروائی کریں گے، اب تگڑے رہنا شاہی نوکر https://t.co/63H8gzbw8a
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 22, 2022
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے پرویز الہیٰ کو بطور وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔