لاہور(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن پر ردعمل میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آدھی رات کو چوروں کی طرح جمہوریت پر شب خون مارنے والے گورنر پنجاب کو اس آئین شکنی کی سزا بھگتنی ہوگی، یہ نوٹیفکیشن ردی کی ٹوکری کا حصہ بن جائے گا۔
آدھی رات کو چوروں کی طرح جمہوریت پر شب خون مارنے والے گورنر پنجاب کو اس آئین شکنی کی سزا بھگتنی ہو گی۔
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) December 22, 2022
یہ نوٹیفکیشن تو ردی کی ٹوکری کا حصہ بن ہی جائے گا مگر تاریخ PDM کے سیاہ کرتوت کبھی نہیں بھلائے گی
سینئر رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قوم اور تاریخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیاہ کرتوت کبھی نہیں بھلائے گی۔